اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں شکست اور صدارتی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۱۸
تاریخ اشاعت: 15:20 - March 01, 2021

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں شکست اور صدارتی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کنزرویٹیو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ ممکنہ طور  پر 2024 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔ صدارت سے سبکدوشی اور جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ سابق امریکی صدر کی پہلی باقاعدہ  عوامی تقریر اور سیاسی سرگرمی ہوگی۔

ٹرمپ کی تقریر کے حاصل ہونے والے اقتباسات کے مطابق وہ ریپلکن پارٹی  کے مستقبل اور اپنے سیاسی ایجنڈے سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ریپلیکن پارٹی پر اپنے کنٹرول اور بالادستی کا دعویٰ کریں گے۔

الیکشن میں شکست کے بعد 6 جنوری کو امریکی دارالحکومت میں کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے اور اس سے قبل مسلسل انتخابی عمل اور نتائج کو مشکوک قرار دینے کی وجہ سے ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن پر کئی سوالیہ نشان لگ چکے تھے۔ تاہم کئی مبصرین کا خیال تھا کہ صدر ٹرمپ ان واقعات کے باوجود خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے۔

کیپٹل ہل حملے کی بنیاد پر دوسری بار مواخذے کی تحریک پیش ہونے پر ریپبلکن پارٹی میں بھی اختلافات سامنے آئے تاہم پارٹی کا  روایت پسند حلقہ اب بھی اس پارٹی میں ٹرمپ کا حامی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں