اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شامی وزیر اعظم کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران سے تعاون کے فروغ کا مطالبہ

شامی وزیر اعظم "حسین عرنوش" نے تہران- دمشق کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۳۴
تاریخ اشاعت: 14:53 - March 04, 2021

شامی وزیر اعظم کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران سے تعاون کے فروغ کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی وزیر اعظم نے شام کے دورے پر آئے ہوئے نائب ایرانی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور "سورنا ستاری" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے تعاون کے ذریعے شام میں تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچوں کو توسیع دینے کا خواہاں ہے۔

عرنوش نے اس امید کا اظہار کردیا کہ کہ، ایران کیساتھ ساتھ ڈاکٹریٹ طلبا کی مشترکہ تعلیم کیلئے تعاون میں اضافہ ہوکر ڈاکٹریٹ کے سیٹ 100 تک پہنچ جائیں گے۔

شامی وزیر اعظم نے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے موقف و نیز ایرانی جوہری کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سائنسی کامیابیوں کے حصول کیلئے اپنے حق کے دفاع کی ایرانی کوششوں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت؛ انتہائی قابل قدر ہیں۔

اس موقع پر نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایکولوجی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے تجربات کو شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے علاقے سے شیئر کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے شام میں شام ریڈیو تھراپی ڈیوائس کی ضرورت پر شامی وزیر اعظم کی خواست کے جواب میں کہا کہ ہم شامی کی اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مغربی کمپنیوں کے مقابلے میں کم قیمت پر یہ ڈیوائس اور جدید آلات مہیا کرسکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں