اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قرآن مجید آسمانی کتاب اور بشریت کے لئے ہدایت اور نجات کا وسیلہ

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن موسوی نے بھارت کے نئے سلمان رشدی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مقدس آخری آسمانی صحیفہ اوربشریت کے لئے ہدایت اور نجات کا وسیلہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۶۳
تاریخ اشاعت: 14:22 - March 13, 2021

قرآن مجید آسمانی کتاب اور بشریت کے لئے ہدایت اور نجات کا وسیلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی صفوی نے بھارت کے نئے سلمان رشدی کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مقدس آخری آسمانی کتاب اوربشریت کے لئے ہدایت اور نجات کا وسیلہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی معجزنما کتاب ہے اس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالی کے ہاتھ میں  ہے اور اس کتاب میں زیر و زبر کی تبدیلی بھی ناقابال معافی جرم ہے۔ آغا سید حسن نے وسیم ملعون کے نجس و فتنہ انگیز بیان کو اسلام دشمنی کی حد انتہا اور ارتدادی فکر و ذہنیت کا برملا  ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وسیم رشدی نے اعلانیہ طور پر اپنی ارتدادی فکر اظہار کیا ہے اور یہ علماء و مفتیان ہند کی شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی منصبی ذمہ داریاں پورا کرکے نئے سلمان رشدی کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں قرآن کریم کی توہین اور قرآنی ایات کے حذف کرنے کے بارے میں وسیم ملعون نے بے بنیاد اورگمراہ کن بیان دیکر بھارتی مسلمانوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دینی اور مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے بھارت میں تمام مسالک کے علماء نے متفقہ طور پر بھارت کے نئے سلمان رشدی وسیم ملعون کو اسلام سے خارج قراردیدیا ہے۔ لکھنؤ کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند وسیم رشدی کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ اس کے اس بیان سے ملک کے امن و اماں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔اس کے مجرمانہ بیان سے انتشار پھیل رہاہے اور ملک میں بدامنی اور فساد کا خدشہ ہے ۔اگر حکومت اس پر پابندی نہیں لگاتی ہے اور اسے گرفتار کرکے جیل نہیں بھیجا جاتا تو ہم سمجھیں گے حکومت بھی فتنہ و فساد کرانے میں اس کے ساتھ شامل ہے ۔اس لیے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ ملک انتشاراور بدامنی سے محفوظ رہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں