16 October 2024

ہم دشمن کے لئے شرط مقرر کریں گے/ دشمن کا نالہ و شیون سنائی دیتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے دشمن کے لئے شرط مقرر کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہم نے دشمن کی شروط کو تسلیم کیا، ہمیں شکست ہوئی ، اگر ہم دشمن کے لئے شرط مقرر کریں گے تو ہمیں فتح نصیب ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۷۳
تاریخ اشاعت: 16:41 - March 15, 2021

ہم دشمن کے لئے شرط مقرر کریں گے/ دشمن کا نالہ و شیون سنائی دیتا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے اساتید کے چوتھے اجلاس میں ایک ثقافتی و تربیتی تقریب سے خطاب میں دشمن کے لئے شرط مقرر کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہم نے دشمن کی شروط کو تسلیم کیا، ہمیں شکست ہوئی ، اگر ہم دشمن کے لئے شرط مقرر کریں گے تو ہمیں فتح نصیب ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ کی تشکیل در حقیقت سن 61 ہجری میں ہوئی اور سپاہ عاشورا کے اصحاب کی وارث ہے۔ رضاکار فورس بھی اصحاب عاشورا کی وارث ہے۔ اسلام اللہ تعالی کو اتنا محبوب اور پسند ہے کہ اپنے بہترین عبد کو اسلام پر قربان ہونے کے لئے کربلا روانہ کیا اور حضرت امام حسین (ع) نے بھی اپنا تمام سرمایہ اسلام پر قربان کرکے مرضی مولا کو حاصل کرلیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران آج عملی طور پر رحمانی طاقت کامظہر ہے جبکہ ایران کے مد مقابل محاذ شیطانی طاقت کا نمونہ ہے۔ شیطانی طاقتیں آج اسلام کے فروغ سے خطرہ محسوس کررہی ہیں  اور اسلام کے فروغ کو روکنے کے سلسلے میں نت نئی سازشوں میں ملوث ہیں۔۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ہمارا راستہ سخت لیکن امید افزا ہے ہمیں اللہ تعالی کی طاقت اور قدرت پر بھروسہ ہے اللہ تعالی نے ہمیں حکیم اور بہترین رہبر عطا کیا ہے جو دشمن کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ دشمن نے ہمیں کئی بار اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کی اور حتی کئی بار ہم جنگ کے قریب بھی پہنچ گئے لیکن ولایت کی طاقت اور قدرت نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ آج ہم دشمن کے لئے شرطیں مقرر کررہے ہیں البتہ جب بھی ہم نے دشمن کے شروط کو قبول کیا ہمیں شکست ہوئي ، ہمارے حکیم رہبر جب بھی کوئی بات کرتے ہیں تو وہ بات ہمارے دلوں میں اتر جاتی ہے اور ہمارے عظيم الشان رہبر نے شہید قاسم سلیمانی جیسے افراد پیدا کئے ہیں۔

سپاہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کا مقصد اسلامی احکام اور تعلیمات کو ختم کرنا ہے دشمن کی جنگ اسلام اور قرآن کے ساتھ ہے اور ہم دشمن کے اس شوم منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں