اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کےلیے چین کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ

گزشتہ روز چین کے سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ حالیہ دو مہینوں میں امریکہ کےلیے چین کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۸۵
تاریخ اشاعت: 22:58 - March 17, 2021

امریکہ کےلیے چین کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ روز چین کے سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ حالیہ دو مہینوں میں امریکہ کےلیے چین کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔15 مارچ کو چین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں چین میں پیداوار کی مانگ جاری ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام طور پر مستحکم ہیں، مارکیٹ کی طاقت میں بہتری آرہی ہے، معیشت کی بحالی اور ترقی کی شرح برقرار ہے۔

مختصر یہ کہ مجموعی طور پر چین کی معیشت بحالی کے راستے پر رواں دواں ہے۔

چین کی معیشت کی بحالی سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں طویل مدتی مثبت بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں اور گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے بعد، چین نے انسدادِ وبا، معیشت کی بحالی اور سماجی ترقی کےلیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، پوری دنیا میں ویکسی نیشن کی وجہ سے اہم معیشتیں بھی بحالی کی طرف وآپس آرہی ہیں اور چین کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  جنوری اور فروری میں چین کی آسیان کو برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکہ کو برآمدات میں 70 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ عوامل ظاہر کرتے ہیں کہ چین اپنی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں