اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی وزیر خارجہ کی دنیائے اسلام میں انتہا پسندی کے خاتمہ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے آن ائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام سے تکفیری نظریات اور انتہا پسندی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۸۷
تاریخ اشاعت: 14:42 - March 18, 2021

ایرانی وزیر خارجہ کی دنیائے اسلام میں انتہا پسندی کے خاتمہ پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے آن ائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام سے تکفیری نظریات اور انتہا پسندی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا آن لائن اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا جس میں مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اسلامی تعاون تنظیم کے اہداف کو بہت ہی اہم اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ

اسلامی تعاون تنظیم کے اہداف میں پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا ، مذاہب اور ثقافتوں کے مابین گفتگو اور مکالمہ کی حوصلہ افزائی کرنا نیز نسل پرستی ، زینوفوبیا ، اسلامو فوبیا ، انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کی تمام اقسام کا مقابلہ کرنا شامل ہے۔ ظریف نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عدم رواداری اور عدم برداشت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسلام اور مسلمانوں کا تکفیری  اور دہشت گردانہ سوچ سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام ہمیں امن اور رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں