16 October 2024

ایرانی وزیر خارجہ ظریف تاجیکستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف قلب ایشیا اجلاس میں شرکت کے لئے تاجیکستان کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۹۸
تاریخ اشاعت: 0:44 - March 29, 2021

ایرانی وزیر خارجہ ظریف تاجیکستان کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف قلب ایشیا اجلاس میں شرکت کے لئے تاجیکستان کا 29 اور 30 مارچ کو دورہ کریں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ قلب ایشیاء رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ تاجیکستان کے اعلی حکام کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس اجلاس میں افغانستان کے امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور تاجیکستان کی دو قوموں کے مضبوط تاریخي ، ثقافتی اور تمدنی تعلقات ہیں اور دونوں قومیں مشترکہ میراث کی وارث ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں