اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی کوریا کا میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم

شمالی کوریا کے سربراه کم جونگ اُون نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ اُن کا ملک نہ صرف مزید جنگی ہتھیار بنائے گا بلکہ میزائل تجربات بھی جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۹۹
تاریخ اشاعت: 0:59 - March 29, 2021

شمالی کوریا کا میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُون نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ اُن کا ملک نہ صرف مزید جنگی ہتھیار بنائے گا بلکہ میزائل تجربات بھی جاری رکھے گا۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اشتعال انگیزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے میزائل تجربات کو جاری رکھنے اور مزید جنگی ہتھیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کے حکمراں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر امریکہ نے دھمکی آمیز لہجہ برقرار رکھا تو یہ عمل امریکہ کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ ہم اپنی فوجی استعداد میں اضافے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں