اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان اور پاکستان کے مابین امن مذاکرات

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ​​سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ملک اپنے دل صاف کریں اور نفرت چھوڑیں اس کے بعد ہی امن مذاکرات ممکن ہو سکیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۱
تاریخ اشاعت: 10:30 - February 24, 2018

ہندوستان اور پاکستان کے مابین امن مذاکراتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ​​سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کل اپنے دو روزہ دورہ اجمیر کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جنگ کوئی حل نہیں ہے۔ اگر جنگ ہوتی ہے تو اس سے ملک کی 70 سال کی ترقی مٹ جائے گی۔ دونوں ملکوں کو امن سے رہنا ہوگا اور اپنی اپنی ترقی کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہی امن کے راستے کھلیں گے اور موجودہ حالات میں دونوں طرف کا نقصان ہو رہا ہے، انسانی جانیں تلف ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب اٹل بہاری واجپائی وزیراعظم تھے تب انہوں نے امن کی خاطر بہتر کوشش کی تھی۔ وہ کہا کرتے تھے کہ،دوست بدلے جا سکتے ہیں، لیکن پڑوسی نہیں بدلے جا سکتے۔

فاروق عبد اللہ نے کہا کہ کشمیر کے حالات ٹھیک نہیں ہیں وہاں امن کی ضرورت ہے ۔

دوسری جانب شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوڑی سیکٹر میں سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر 500 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اوڑی میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی ایل او سی پر گذشتہ ایک ہفتے سے کشیدگی دیکھی جارہی ہے اوردونوں ممالک کی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں اب تک کئی جانیں ضائع ہو گئیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں