اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر اعظم کا پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور اچھے معاشی دنوں کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں اور آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۱۱
تاریخ اشاعت: 15:31 - April 01, 2021

پاکستانی وزیر اعظم کا پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور اچھے معاشی دنوں کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں اور آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے۔ سٹے باز، قبضہ اور شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے۔ رمضان میں پناہ گاہوں میں سحر اور افطار کا انتظام کیا جائے۔ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے گي، رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کروں گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں