مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ازبکستان کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف چار وسطی ایشیائی مماالک کے دورے کے پہلےمرحلے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں ، جہاں انھوں نے تاشکند میں ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامل اوف سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان محۃلف شعبوں میں مضبوط تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ملاقات میں ازبکستان کے وزير خارجہ نے بھی دوطرفہ تعاون اور علاقائی اور عالمی امور میں باہمی تعاون کو مضبوط اور مستحکم قراردیا۔