مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک بیان میں ایران اور قزاقستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی طرف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور قزاقستان خطے میں امن و ثبات کے سلسلے میں مشترکہ اہداف پرگامزن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قزاقستان کے وزیر خارجہ مختار تیلو بردی اور قزاقستان کے صدر توکایف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو مفید رہی ، دونوں ممالک خطے میں امن و ثبات کے سلسلے میں مشترکہ اہداف پر گامزن ہیں اور خطےکو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا دونوں ممالک کے اہداف میں شامل ہے۔