16 October 2024

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور تعمیری اور مثبت رہا

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچي نے ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کو تعمیری اورمثبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا ماحول مثبت ہے لیکن مشکلات بھی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۴۸
تاریخ اشاعت: 16:43 - April 10, 2021

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور تعمیری اور مثبت رہامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچي نے ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کو تعمیری اور مثبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا ماحول مثبت ہے لیکن مشکلات بھی کافی ہیں۔مذاکرات کا اگلا دور 14 اپریل کو ویانا میں ہوگا۔ ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوا، فریقین کے مطابق بات چیت تعمیری رہی امریکہ کی معاہدے میں واپسی کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی۔ مذاکرات کا اگلا دور 14 اپریل کو ویانا ہی میں ہوگا۔ چینی مندوب کے مطابق مذاکرات کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ اگلے ہفتے ہونے والے جوائنٹ کمیشن اور ورکنگ گروپ سطح کے مذاکرات میں بات چیت میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ یورپی یونین کے مطابق ایران جوہری مذاکرات میں فریقین کے درمیان بات چیت تعمیری رہی ہے۔  

سید عباس عراقچی نے بھی مذاکرات کے ماحول کو تعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ ویانا میں مذاکرات کا طریقہ کار اس طرح ہے کہ ایران گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات اور گفتگو کرتا ہے اور گروپ 1+4 امریکی مندوپ کو ایران کی گفتگو منتقل کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون نے کہا کہ کچھ اقدامات اٹھانے ضروری ہیں جن میں ایک مرحلے میں انجام پانے والے امور بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ویانا میں دوسرے دور کے مذاکرات بھی  مثبت اور تعمیری رہے ہیں۔ مذاکرات میں شامل وفود اپنے اپنے دارالحکومتوں میں واپس جائیں گے اور دوسرے دور میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں صلاح و مشورہ کرکے پھر اگلے ہفتہ ویانا میں واپس آئیں گے اور مذاکرات کو جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی فضا مثبت اور تعمیری ہے لیکن مشکلات بھی موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں