مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی ویانا پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے کہا ہے کہ ایران نے 60 فیصد یورینیم کی افزودگی کا آغاز کردیا ہے جبکہ 1000 سنٹریفیوجز مزید نصب کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تخریب کاری کا نشانہ بننے والے سنٹریفیوجز کے علاوہ 1000 جدید سنٹریفیوجز نصب کئے جائیں گے جس کے بعد سنٹریفیوجز مشینوں کی ظرفیت میں 50 فیصد اضافہ ہوجائےگا۔ سید عباس عراقچی ویانا میں گروپ 1+4 یے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل اور امریکی اقتصادی پابندیوں کے خآتمہ کے سلسلے میں مزید بات چیت کریں گے ۔ عراقچی کے وفد میں وزارت تیل اور مرکزی بینک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔