16 October 2024

ایران اور سربیا کے درمیان اقتصادی حجم دونوں ممالک کی ظرفیتوں کے مطابق نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سربیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور سربیا کے درمیان اقتصادی حجم دونوں ممالک کی ظرفیتوں کے مطابق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۸۴
تاریخ اشاعت: 15:13 - April 19, 2021

ایران اور سربیا کے درمیان اقتصادی حجم دونوں ممالک کی ظرفیتوں کے مطابق نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سربیا کے وزیر خارجہ نیکلا ساکوویج  کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور سربیا کے درمیان اقتصادی حجم دونوں ممالک کی ظرفیتوں کے مطابق نہیں ہے۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران اور سربیا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کو مستقل بنیاد پر ایکدوسرے کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دونوں ممالک کی ظرفیتوں کے پیش نظر دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی حجم کو بہت کم قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی حجم مطلوبہ سطح پر نہیں ہے۔

اس ملاقات میں سربیا کے وزیر خارجہ نے ایران کو خطے کا اہم اور مؤثر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ سربیا ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے  اس نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں