اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جارج فلائیڈ قتل کیس میں سفید فام پولیس آفیسر مجرم قرار

امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں سفید فام سابق پولیس آفیسر کو مجرم قرار دے دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۹۲
تاریخ اشاعت: 13:05 - April 21, 2021

جارج فلائیڈ قتل کیس میں سفید فام پولیس آفیسر مجرم قرارمقدس دفاع نیوز ایجنسی 12 رکنی جیوری نے 45 سالہ سابق پولیس آفیسر ڈیرک چاون کو تینوں الزامات میں مجرم قرار دیا ہے فیصلہ سنانے کے بعد اسے عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا اور اب اسے کئی سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

جارج فلائیڈ قتل کیس کا ٹرائل تین ہفتے جاری رہا، فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے نعرے لگائے۔ نیویارک میں ٹائم اسکوائر پر ریلی نکالی گئی، شرکا نے فیصلے کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔ نیویارک کے علاقے بروک لین میں فیصلہ پر مارچ کیا گیا۔

جارج فلائیڈ کے وکیل نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخ میں ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا واقعہ 25 مئی 2020 میں پیش آیا تھا۔ جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے فلائیڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے بہت زور سے دبا رکھا تھا۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈیرک شاوین نے جارج فلوئیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے تھے جس کے تقریباً تین منٹ بعد ہی فلائیڈ بے حرکت ہو گئے تھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں