مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 14 سال کے ایک لڑکے کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کو مقتول کے لواحقین کی تلاش ہے۔ میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت پر سخت غمزدہ ہوں۔ صادق خان نے کہا کہ قتل کی واردات کے عینی شاہدین پولیس سے رابطہ کریں۔