اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امیر قطر کی ایران کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قطر کے امیر سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۱۳
تاریخ اشاعت: 16:30 - April 26, 2021

امیر قطر کی ایران کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ قطر کے امیر نے اس ملاقات میں ایران کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ قطر کی سرکاری ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے ایران کے صدر حسن روحانی کا شفاہی پیغام بھی پیش کیا ہے۔ صدر روحانی نے اپنے پیغام میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ 4 عرب ممالک کی طرف سے قطر کے محاصرے کے دوران ایران نے قطر کی بھر پور حمایت کی تھی اور اسے 4 عرب ممالک سعودی عرب، بحرین ، امارات اور مصر کے گزند سے محفوظ رکھا تھا ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں