16 October 2024

ایران کیلئے روسی ویکسین کی ساتویں کھیپ

روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنیک وی کی ایران آمد کا سلسلہ جاری ہے اور روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی ساتویں کھیپ آج بروز جمعرات ایران پہنچے گی۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۳۱
تاریخ اشاعت: 22:18 - April 29, 2021

ایران کیلئے روسی ویکسین کی ساتویں کھیپمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا کہ اسپوٹنیک وی روسی ویکسین ایران بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے اورساتویں کھیپ میں آج ایک لاکھ ڈوز ایران پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے مابین ہونے والے معاہدے کی رو سے 3 ہفتوں کے دوران 10 لاکھ ویکسین ایران پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اب تک 7 لاکھ 44 ہزار 914 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ ایک لاکھ 93 ہزار 840 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ اس طرح ایران میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 38 ہزار 752 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں