اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے غیور اور بہادرعوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے موجودہ شرائط میں ایران کے دلیر اور بہادرعوام کو درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے غیور اور بہادرعوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۳۴
تاریخ اشاعت: 19:00 - May 01, 2021

ایران کے غیور اور بہادرعوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے موجودہ شرائط میں ایران کے دلیر اور بہادرعوام کو درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے غیور اور بہادر عوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایرانی اسپیکر نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ کبھی ایک پہلوان اپنے اخلاق اور روش کے ذریعہ جوانوں کے جذبات میں تبدیلی کا سبب بنتا ہے ، جس کے اچھے اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

قالیباف نے کشتی فیڈریشن کے حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کشتی کے شعبہ میں مشغول ایرانی پہلوان ہمیشہ کی طرح ایران کا کشتی کے میدان میں سربلند کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے لئے انجام پانے والے کام میں انسان ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے کیونکہ خدا کے لئے انجام پانے والے کام میں انسان کو کبھی شکست نہیں ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اہم اور ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور ہم عوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں