16 October 2024

مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات کو طول دینے کی اجازت نہیں دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل در آمد کے سلسلے میں ویانا میں ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کو طول دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۴۴
تاریخ اشاعت: 15:47 - May 03, 2021

مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات کو طول دینے کی اجازت نہیں دیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل در آمد کے سلسلے میں ویانا میں ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کو طول دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے کمیشن کا اجلاس جمعہ کو دوبارہ منعقد ہوگا۔

خطیب زادہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر مبنی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  قیدیوں کی رہائی کے مسئلہ پر ہمیشہ توجہ مرکوز رہی ہے لیکن اس سلسلے میں نشر ہونے والی خبـروں کی تائید نہیں کرسکتے۔ انھوں نے امریکہ میں ایران کے منجمد سات ارب ڈآلر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تمام اموال کو ایک جگہ آزاد کرنے کے سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔

خطیب زادہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے متعلق سعودی عرب کے ولیعہد کے لب و لہجہ میں تبدیلی سے دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملےگی اور ایران نے ہمیشہ علاقائي ممالک کے ساتھ مسائل کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی م اہدے میں واپس آنے کے لئے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا اور مشترکہ ایٹمی معاہدے پر من و عن عمل کرنا ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانتسان کی صورتحال کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر ایران کی قریبی نگاہ ہے  اور ہم افغانستان میں پائدار امن و صلح کے خواہاں ہیں ،ہمارا افغان حکومت او ردیگر گروہوں کے ساتھ قریبی رابطہ ہے۔ انھوں نے افغانستان کے متعلق استنبول اجلاس میں شرکت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ بر وقت کیا جائےگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کی صورتحال پر سخت تشوکش کا اظءار کرتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود جارح ممالک کے خلاف یمنی عوام کی استقامت کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں