02 February 2025

سفید فاموں سے زرعی اراضی واپس لینے کا جنوبی افریقا کے صدر کا فارمولہ

جنوبی افریقا کے نئے صدر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان زرعی اراضی کو جو سولہویں صدی عیسوی سے سفید فام کاشتکاروں کے قبضے میں ہیں ملک کے سیاہ فام باشندوں کو واپس دلوائیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۶
تاریخ اشاعت: 13:50 - February 24, 2018

سفید فاموں سے زرعی اراضی واپس لینے کا جنوبی افریقا کے صدر کا فارمولہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افریقا کے نئے صدر سیریل رامافوزا نے جنھوں نے پچھلے ہفتے صدر جیکب زوما کے استفعے کے بعد ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے کہا ہے کہ زرعی اراضی کو سیاہ فام باشندوں کو واپس دلانے کے لئے حکومت تیزی کے ساتھ اقدامات کرے گی۔

جنوبی افریقا کے نئے صدر نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ تاوان ادا کئے بغیر ان زمینوں کی واپسی مناسب طریقے سے اور طاقت کا استعمال کئے بغیر انجام پائے گی یہ بھی یقین دلایا کہ ان اقدامات سے ملک کی معیشت یا زراعت کو کوئی نقصان نہیں پہنچےگا۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ انیس سو نوے کے عشرے میں جنوبی افریقا میں اپار تھائیڈ نظام کے خاتمے کے بعد حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس پر اس بات کو لے کر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ وہ زمین کی مالکیت کے سلسلے میں پائی جانے والی تفریق اور نسلی عدم مساوات کو ختم کرائے۔

پچاس ملین سے زائد آبادی والے ملک جنوبی افریقا میں زرعی اراضی پر زیادہ تر سفید فاموں کا قبضہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق جنوبی افریقا کی کل آبادی میں سیاہ فاموں کی آبادی کا تناسب اناسی فیصد ہے مگر زرعی ارضی کا صرف ایک اعشاریہ دو فیصد حصہ ہی ان کے قبضے میں ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں