16 October 2024

ایرانی وزارت خارجہ کی کابل میں بم دھماکوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں مدرسہ سید الشہداء کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور افغان قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۶۳
تاریخ اشاعت: 13:11 - May 09, 2021

ایرانی وزارت خارجہ کی کابل میں بم دھماکوں کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ ترجمان سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں مدرسہ سید الشہداء کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور افغان قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی اور بربریت کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب ہونے والے 3 بم دھماکوں میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بم دھماکوں کیم ذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کے مغرب میںم درسہ سید الشہداء کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں داعش دہشت گرد ملوث ہیں جو خطے میں امریکی ایجنٹ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں