16 October 2024

دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے افغان قوم کے پختہ اور مضبوط ارادوں میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے افغانن قوم کے پختہ ارادوں میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۶۸
تاریخ اشاعت: 12:14 - May 10, 2021

دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے افغان قوم کے پختہ اور مضبوط ارادوں میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ  حملوں سے افغانن قوم کے پختہ ارادوں میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔

ایرانی اسپیکر نے افغان پارلیمان کے سربراہ کے نام اپنے ایک خط میں دہشت گردوں کی طرف سے کابل کے مغرب میں سید الشہداء مدرسہ پر مجرمانہ اور بہیمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت، افغان قوم اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اورکہا کہ  دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے افغان قوم کے مضبوط  اور پختہ ارادوں میں کوئی تزلزل ایجاد نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دہشت گردوں نے سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے کئي درجن خاندانوں کو داغدار اور کئی درجن معصوم بچیوں کو شہید کردیا ۔ ایرانی اسپیکر قالیباف نے کہا کہ افغان قوم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ  ملک میں امریکہ کے حامی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بنادے گی۔ قالیباف نے اللہ تعالی کی بارگاہ سے  اس حادثے کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ کابل کے مغرب میں وہابی دہشت گردوں نے سید الشہداء مدرسہ کے قریب تین بم دھماکے کئے جن کے نتیجے میں 50 سے زائد طالبات شہید اور درجنوں زخمی ہوگئیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے اس حادثے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر عائد کی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں