اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور چين کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ امریکہ کے خلاف اتحاد تشکیل دینے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور چین کے صدر شی جی پینگ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے خلاف اتحاد تشکیل دینے پر زوردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۲۵
تاریخ اشاعت: 19:28 - May 24, 2021

ایران اور چين کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ امریکہ کے خلاف اتحاد تشکیل دینے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور چین کے صدر شی جین پینگ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے خلاف اتحاد تشکیل دینے پر زوردیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور صنعتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے عالمی سطح پر امریکہ کی مداخلت کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرے کا باعث قراردیا۔

ایرانی صدر نے اقوام متحدہ میں ایران کی جانب سے ہرمز امن و صلح منصوبہ پیش کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے اور امریکہ کی طرف سےدیگر ممالک کے اندرونی معاملات اور اقتصادی پابندیوں کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قراردیتا ہے۔

ٹیلیفون پر گفتگو میں چین کے صدر نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کے تعاون کی قدر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چين مشترکہ تعاون کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں