مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور روس کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ شام میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ دار بقول ان کے تہران اور ماسکو ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم مائیکل ٹرنبل کے ساتھ مشترکہ پریس کا نفرنس میں کہا کہ ایران اور روس، شام میں جو کر رہے ہیں وہ بقول ان کے، باعث رسوائی ہے۔
انھوں نے اپنی اس پریس کانفرنس میں بحران شام میں امریکا کے بنیادی کردار کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحران شام کو وسیع تر کرنے اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ، دمشق کے مضافاتی علاقے مشرقی غوطہ سے دارالحکومت دمشق کے مختلف علاقوں پر مارٹر گولے داغتے رہتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/