16 October 2024

ایران کی پالیسی پابندیوں کے مکمل خاتمہ پر مبنی ہے / ہمیں امریکہ سے ضمانت لینا ہوگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹرمپ کے دور میں امریکہ کی خلاف ورزیوں اور امریکہ پر عدم اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی پابندیوں کے مکمل خاتمہ پر مبنی ہے اور ہمیں امریکہ سے ضمانت لینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۲۷
تاریخ اشاعت: 15:39 - June 21, 2021

ایران کی پالیسی پابندیوں کے مکمل خاتمہ پر مبنی ہے / ہمیں امریکہ سے ضمانت لینا ہوگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں  ٹرمپ کے دور میں امریکہ کی خلاف ورزیوں اور امریکہ پر عدم اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی پابندیوں کے مکمل خاتمہ پر مبنی ہے اور ہمیں امریکہ  سے ضمانت لینا ہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے نئے منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کے لئے نیک خواہاشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 45 ممالک کے رہنماؤں نے ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ارباہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی جن میں 24 صدور اور وزراء اعظم شامل ہیں جبکہ 4 پارلیمنٹ کے اسپیکر اور 18 اعلی سیاسی حکام نے تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات اخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں اور امید ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت میں مذاکرات پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ ویانا میں ایرانی مذاکراتکارکو قوت اور قدرت کے ساتھ  مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ہم پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات پر گامزن ہیں اور پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے میں ہم ایک گھنٹے کی تاخیر بھی قبول نہیں کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی پالیسی پابندیوں کے مکمل خآتمہ پر مبنی ہے ۔ چونکہ امریکہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عالمی معاہدوں میں قابل اعتماد نہیں لہذا ہمیں امریکہ سے ضمانت لینا پڑےگی۔

 انھوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچ گئے ہیں  لیکن اس سلسلے میں جلد بازی سے کام نہیں لیا جائےگا اور ایرانی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائےگا ۔ ہم  ایرانی عوام  کے حقوق سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں