16 October 2024

امریکی ہتھیاروں سے شامی عوام پر حملے

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ دہشتگرد کبھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور کبھی امریکی ہتھیاروں سے شام کے عوام پر حملے کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۳
تاریخ اشاعت: 21:34 - February 25, 2018

امریکی ہتھیاروں سے شامی عوام پر حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیرعبداللہیان نے آج اپنے ٹویٹر پیج پر کہا کہ امریکی سیاست نفرت، پروپگنڈہ اور سیاسی مذاکرات کی میز پر دہشتگردی کے کارڈ کو استعمال کرنے پر مبنی ہے۔

امریکہ اور اس کے علاقے کے اتحادی ممالک من جملہ سعودی عرب نے 2011 میں دہشتگرد گروہوں کی حمایت سے شام کو خانہ جنگی کی صورتحال سے دوچار کیا تا کہ اس طرح علاقائی حالات کو غاصب صیہونی حکومت کے حق میں کیا جائے۔

شام میں ہزاروں افراد امریکہ اور سعودی عرب کی تسلط پسندی کی پالیسی کے بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں