اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قائد معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای کو عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا

قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای کو ایرانی عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۷۳
تاریخ اشاعت: 13:56 - July 01, 2021

قائد معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای کو عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای کو ایرانی عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای کے نام اپنے حکم میں فرمایا: جناب آقائی رئیسی تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کے منتخب صدر بن گئے ہیں ، میں ان کی گرانقدر خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کو عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں بنیادی آئین میں عدلیہ کی ذمہ داریوں پر عمل پیرا رہنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عدلیہ میں کارآمد اور جہادی افراد سے استفادہ عدلیہ پر اعتماد اورعدلیہ کی کارکردگی میں مؤثر ثابت ہوگا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں عوام کے ساتھ  عدلیہ کے قریبی ارتباط اور کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات پر بھی تاکید کی ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور توسیع پر تاکید کرتے ہوئے عوام کو عدلیہ تک آسان اور مفت رسائی پر بھی زوردیا ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے فاضل ججوں کی خدمات کے اعزاز میں ان کے وقار و احترام کے تحفظ پر بھی تاکید کی ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم کے آخر میں عدلیہ کے نئے سربراہ کی توفیقات میں اضافہ اور کامیابی کے سلسلے میں دعا کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں