اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جاپانی وزیر خارجہ اگلے مہینے میں ایران کا دورہ کریں گے

جاپانی ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جاپانی وزیر خارجہ آئندہ ماہ کے اوائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۰۱
تاریخ اشاعت: 14:01 - July 08, 2021

جاپانی وزیر خارجہ اگلے مہینے میں ایران کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جاپانی ویب سائٹ "این ایچ کی"کے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے وزیر خارجہ موٹگی توشیمتسو اگست کے مہینے میں ایران کا دورہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ اس موقع پر ایران کے نئے وزیر خارجہ اور ایران کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

این ایچ کی کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ اس سفر میں ایران اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع کی جاتی ہے کہ موٹگی نئے ایرانی صدر اور نئے وزیر خارجہ سے ملاقات میں ان سے تناؤ کو کم کرنے اور مشرق وسطی کو استحکام دینے کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرے۔

توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو مستحکم کرنے کا اعلان کرے۔

قابل ذکر ہے کہ جاپانی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران اسرائیل ، فلسطین ، مصر ، اردن ، ترکی ، عراق اور قطر کا دورہ کریں گے۔

توقع ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین میں دونوں فریقوں کو جنگ بندی برقرار رکھنے اور جنگ کی روک تھام کی ترغیب دیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں