اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور چین کا باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار

تہران میں چین کے سفیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے عالمی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے ایران اور چین کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۲۵
تاریخ اشاعت: 18:08 - July 14, 2021

ایران اور چین کا باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں چین کے سفیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے عالمی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے ایران اور چین کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کا سلسلہ جاری رہےگا۔

امیر عبداللہیان نے چین اور ایران کے درمیان دوستانہ اور اسٹراٹیجک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے مشترکہ مفادات ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے لئے مفید اور سود مند ہیں۔

اس ملاقات میں چین کے سفیر نے ایران اور چین کے درمیان 50 سالہ سیاسی اور سفارتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں  میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں