مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اتوار کی صبح صوبہ لحج کے مشرق میں سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر میزائلوں سے حملہ کرکے اس اتحاد کے بہت سے فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔
دوسری طرف سعودی فوج نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے رازح پر شدید گولہ باری کی ہے ۔ اسی کے ساتھ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے ۔ ادھر ساحلی شہر عدن میں ایک کار بم کے دھماکے میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد عام شہری زخمی ہوگئے ۔
سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنارکھا ہے، جس میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے اسی کے ساتھ یمن کا زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ بھی کررکھا ہے جس کے نتیجے میں یمن کے مظلوم عوام کو کافی مشکلات کا سامناہے۔
سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے جوابی حملوں میں آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے فوجی مراکز پر حملے کرکے انہیں کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
پیغام کا اختتام/