اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان کا امریکہ کو انتباہ/ مقررہ وقت کے بعد افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی ناقابل قبول

افغان طالبان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے مقررہ وقت پر کابل ائیر پورٹ خالی نہیں کیا تو اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۷۴
تاریخ اشاعت: 17:48 - August 24, 2021

طالبان کا امریکہ کو انتباہ/ مقررہ وقت کے بعد افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی ناقابل قبولمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے مقررہ  وقت پر کابل ائیر پورٹ خالی نہیں کیا تو اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ 31 اگست افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کی سرخ لائن ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی افواج کے لیے افغانستان چھوڑنے کی تاریخ میں اضافہ نہیں ہوگا، اگر امریکہ نے مقررہ وقت پر کابل سے انخلا نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ادھر پینٹاگون کے ترجمان جون کربے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ طالبان سے انخلا میں توسیع کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج 31 اگست تک کابل سے اپنا انخلا مکمل کرلیں گی لیکن برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اس حق میں نہیں۔ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ جی 7 ورچوئل اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے درخواست کریں گے۔ برطانوی وزیر اعظم طالبان کے خلاف پابندیاں عائد کرانے کی بھی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں