16 October 2024

ہندوستان اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کریں، فاروق عبداللہ

ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس پارٹی کے سربراہ فاروق عبداللہ نے وادی میں بحالی امن کے لئے ہندوستان اور پاکستان سے مذاکرات کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۲
تاریخ اشاعت: 4:57 - February 27, 2018

ہندوستان اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کریں، فاروق عبداللہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان سے کہا کہ وہ وادی کشمیر میں امن کے لئے مسئلے کا حل تلاش کریں-

انہوں نے دونوں ملکوں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کی کوشش کریں اور اس کے لئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آپس میں ملاقات کریں-

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وادی میں خونریزی کا سلسلہ بند اور امن بحال ہو۔ اس سے پہلے اس ریاست کی موجودہ وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھی ہندوستان اور پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں-

اس درمیان سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی امن بس، پیر کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بارا مولا کے اڑی سیکٹر سے روانہ ہوئی- یہ بس ایک ایسے وقت روانہ ہوئی ہے جب کنٹرول لائن پر دونوں جانب کافی کشیدگی جاری ہے-

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں