اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کا بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۳۶
تاریخ اشاعت: 21:14 - September 09, 2021

ایران کا بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں افغانستان میں پائدار امن و صلح اور جامع حکومت کی تشکیل پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانتسان میں ایسی جامع حکومت کی تشکیل ضروری ہے جو افغانستان کے عوام کے ارادوں پر مشتمل ہو۔ انھوں نے کہا کہ افغانتسان میں غیر ملکی مداخلت سے بحران مزيد پیچیدہ ہوجائےگا اور اس سے افغانستان کے مسئلہ کے حل میں کوئي مدد نہیں ملےگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران بین الافغان مذاکرات اور گفتگو کی حمایت کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں