اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل کا خیر مقدم/ ایرانی ایندھن کے بارے میں امریکی اندازے غلط ثابت

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں نئی کابینہ کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے لبنان کو ایندھن فراہم کرنے کے بارے میں امریکہ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۴۷
تاریخ اشاعت: 14:28 - September 14, 2021

لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل کا خیر مقدم/ ایرانی ایندھن کے بارے میں امریکی اندازے غلط ثابتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں نئی کابینہ کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے لبنان کو ایندھن فراہم کرنے اور کشتیاں ارسال کرنے کے بارے میں امریکہ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عراق کے مرجع مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے انتقال کی مناسبت سے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ اور مقلدین کو تعزيت اور تسلیت پیش کی۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان کی کابینہ کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کام میں تعاون فراہم کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے ایران کی طرف سے ایندھن فراہم کرنے والی کشتیوں کے لبنان بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے وعدے پر عمل کیا ہم نے لبنانی حکومت کی سہولت اور اقتصادی پابندیوں سے بچنے کے لئے ایران کی ایندھن بردار کشتی کو شام کے ساحل پر لنگراندازہونے کے اسباب فراہم کئے اور پھر وہاں سے ٹینکروں کے ذریعہ ایندھن لبنان منتقل کیا۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے فراہم کئے گئے ایندھن کی کچھ مقدار لبنان کے سرکاری اسپتالوں اور دیگر نیاز مند اداروں کو دی جائے گی۔ اور پھر لبنان کی ایک پرائیویٹ کمپنی نجی تنظیموں اور پاور جنریٹرز کو ایندھن فروخت کرنے کا طریقہ کار سنبھال لے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایندھن کی فراہمی کے بارے میں امریکہ کے تمام اندازے شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئے۔ واضح رہے کہ  لبنان کو ایندھن کے بحران کا سامنا ہے اور ایران نے لبنانی عوام اور حکومت کو اس بحران سے نجات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کی طرف سے ایندھن فراہم کرنے والی مزید کشتیاں لبنان کے لئےر وانہ ہوں گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں