مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پرادا کرنا چاہیے۔ امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں یورپی ممالک کی عہد شکنی پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ برطانوی وزير خارجہ پر واضح کیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا اصلی ذمہ د ار امریکہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں برطانوی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے۔