اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان کے ساتھ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا

امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے فاش کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۵۵
تاریخ اشاعت: 17:43 - September 16, 2021

طالبان کے ساتھ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے فاش کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے دوران اقتدار کی منتقلی عمل میں آنی تھی، لیکن اشرف غنی کے اچانک جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں طالبان نے کہا کہ کیا امریکی فوج کابل کی سکیورٹی یقینی بنائے گی۔ جس پر امریکہ کا جواب تھا کہ ہم نے سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے افغانستان پر 20 سال تک قبضہ کرنے کے بعد آخر کار افغانستان کو امریکی ہتھیاروں سمیت طالبان کے حوالے کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں