اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران علاقے کا امن ترین ملک

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ایرانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشرق وسطی کا امن ترین ملک ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۶
تاریخ اشاعت: 14:17 - February 27, 2018

ایران علاقے کا امن ترین ملکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اس ملک میں مقیم ایرانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ہماری آزادی ، سربلندی اور فخر کا مظہر ہے اور ایرانی عوام مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر ملک سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بھی ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مبجور نہیں کر سکیں اور ایرانی عوام  اور حکومت کو ایک دوسرے سے الگ نہیں  کر سکیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران اور جوہری معاہدے  کے خلاف موقف اپنانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو پہلی فرصت میں جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی بات کرتے تھے اور اسے امریکہ کی تاریخ کا بد ترین معاہدہ قرار دیتے تھے 14 مہینے گذر جانے کے باوجود بھی وہ کچھ نہیں کر سکے اس لئے کہ انھیں اس کے نتائج کا علم ہے کہ اس کی کتنی بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ ایران برطانیہ، فرانس، چین، روس امریکہ اور جرمنی کے مابین جنوری 2016 میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔ لیکن جب سے ٹرمپ کی حکومت بنی ہے اس نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کی کوششیں کیں لیکن عالمی سطح پر ٹرمپ کی مخالفت کی گئی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں