16 October 2024

امریکی وفد کا پاکستان کا ہنگامی دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی معاون اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و وسطی ایشیا لیزا کرٹس کی سربراہی میں کونسل کے وفد نے پاکستان کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۷
تاریخ اشاعت: 14:21 - February 27, 2018

امریکی وفد کا پاکستان کا ہنگامی دورہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابقامریکی وفد نے گزشتہ روزپاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکی وفد پر زور دیا کہ پاک امریکا تعلقات کی بنیاد سیکیورٹی کیساتھ ساتھ ترقی میں شراکت داری کی بنیاد پر بھی ہونی چاہئیں۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین دہشتگردی کو شکست دینے کیلیے ہم آہنگی نہایت اہم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیزا کرٹس نے پاکستان کے ہنگامی دورے کے دوران سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ امریکی وفد نے ایسے موقع پر پاکستان کا ہنگامی دورہ کیا ہے کہ جب ایک ہفتہ قبل امریکا نے پیرس میں فنانشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کودہشتگردوں کیلیے مالی معاونت کرنیوالے ممالک کی واچ لسٹ میں رکھنے کی قرارداد پیش کی تھی۔ پاکستان کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تاہم رپورٹس کے مطابق پاکستان کو جون تک مہلت دی گئی ہے جس کے بعد معاملے کا ازسر نو جائزہ لیا جائیگا۔

پاکستان اورامریکہ کے تعلقات امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے ہونے کے الزامات کے بعد کشیدہ ہو گئے اور پاکستان نے امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 پیغام کا اختتام/ 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں