اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
امریکی عہدیدار:

ویانا مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں اور تمام فریقین کو سخت سیاسی فیصلے کرنے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۷۳
تاریخ اشاعت: 14:15 - February 01, 2022

ویانا مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق اس امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بین الاقوامی میڈیا کے صحافیوں کو بتایا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کا آخری دور اب تک کا سب سے شدید اور گہرا تھا۔ ہم نے اختلافات کو کم کرنے اور کلیدی ترجیحات تک محدود کرنے میں پیش رفت کی ہے۔ اس لیے اب سیاسی فیصلوں کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آخری مراحل میں ہیں، ایران کی جوہری پیشرفت کی رفتار کے پیش نظر ہمارے پاس معاہدے تک پہنچنے کے لیے صرف چند ہفتے باقی ہیں۔

امریکی اہلکار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ کوئی خطرہ یا  جعلی ڈیڈ لائن نہیں ہے ۔ ایران ایک طویل عرصے سے جانتا ہے کہ ہم آخری لمحے کے قریب پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد اب ہم جوہری معاہدے میں واپس جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، کیونکہ اس وقت کے معاہدے میں وہ قدر نہیں ہوگی جس پر ہم نے بات چیت کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار نےجوہری معاہدے میں واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاہدے میں واپس آنے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ضروری سیاسی فیصلے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوسری صورت میں ہم مختلف راستہ اپنائیں گے اور اقتصادی، سفارتی اور دیگر دباؤ کا حوالہ دیا۔

امریکی اہلکار نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے واشنگٹن کی خواہش کو دہراتے ہوئے کہا کہ محدود وقت کے پیش نظر براہ راست مذاکرات مذاکراتی عمل کے لیے بہت سود مند ثابت ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں