اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انسداد منشیات کے میدان میں بعض ملکوں کی لاپرواہی پر ایران کی تنقید

ایران کی اینٹی نارکوٹیکس فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ بعض ممالک افغانستان میں بحالی امن کے بہانے وہاں داخل ہوئے ہیں لیکن انہوں نے انسداد منشیات کے لئے کوئی بھی اقدام انجام نہیں دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۱
تاریخ اشاعت: 14:49 - February 27, 2018

انسداد منشیات کے میدان میں بعض ملکوں کی لاپرواہی پر ایران کی تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اینٹی نارکوٹیکس فورس کے سربراہ بریگیڈیر محمد مسعود زاہدیان نے اسلام آباد میں متعین یورپی اور افریقی ملکوں کی پولیس کے رابطہ افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی اور رقومات کا زیادہ حصہ یورپی اور مغربی ملکوں کے مالیاتی اداروں میں جمع ہوتا ہے یا انہی مالیاتی اداروں کے ذریعے ان کا ٹرانزکشن ہوتا ہے-

ایران کی اینٹی نارکوٹیکس فورس کے سربراہ نے کہا کہ آج افغانستان میں منشیات کی کاشت اور پیداوار نو ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان کے بارے میں اپنائی گئی پالیسیاں ناقص ہیں-

بریگیڈیر زاہدیان نے انسداد منشیات کے میدان میں ایرانی پولیس کی کارکردگی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایرانی پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم کے میدان میں ایران پوری دنیا میں فرنٹ لائن اسٹیٹ بنا ہوا ہے اور اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سلسلے میں وسیع اور بھرپور اقدامات انجام نہ دیئے ہوتے تو آج یورپ میں کوئی بھی شخص منشیات کی لعنت سے محفوظ نہ رہتا-  

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں