اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

برکینا فاسو میں سونے کی کان میں دھماکے سے 60 کان کن ہلاک

افریقی ملک برکینا فاسو کی سونے کی کان میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 60 کان کن ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۲۳
تاریخ اشاعت: 10:51 - February 23, 2022

برکینا فاسو میں سونے کی کان میں دھماکے سے 60 کان کن ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک برکینا فاسو کی سونے کی کان میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 60 کان کن ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق براعظم افریقہ میں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے ملک برکینا فاسو کی سونے کی کان خوفناک دھماکے میں دب گئی جس میں 150 سے زائد کان کن ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کے مطابق یہ غیر قانونی کان تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ سونے میں استعمال ہونے والے کیمیکل کے ذخیرے میں ہوا۔ ہلاکتوں میں اضافہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ہوا۔

ریسکیو ادارے کی ٹیم نے ملبے سے 60 کان کنوں کی لاشیں نکالی ہیں جب کہ ملبے تلے دبے 100 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے جہاں درجن سے زائد کان کنوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں 800 سے زائد سونے کی کانیں ہیں اور یہ ملک سونا برآمد کرنے والے افریقہ کے اہم ممالک میں شامل ہوتا ہے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں