مقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد نے کہا ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا ویانا مذاکرات کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے اعلی مذاکرات کاروں نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں محمد رضا پور ابراہیمی نے اپنے خطاب میں یوکرائن سے متعلق مسائل اور ویانا میں ایٹمی مذاکرات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مسائل کے بارے میں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کو ویانا مذاکرات کے بارے میں کافی تشویش لاحق ہے۔
آج ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکرعلی نیکزاد نے کی، انھوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کی تشویش اور خدشات کے بارے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلی مذاکرات کار ویانا سے تہران پہنچ گئے ہیں ۔ آج ایران کی اعلی قوی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایران کے اعلی مذاکرات کاروں نے شرکت کی ۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بھی عنقریب طلب کیا جائےگا۔