مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے قوم سے اپنے خطاب میں لبنان کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض گروہ پارلیمانی انتخابات کو ملتوی کرانے کی کوشش کررہے تھے لیکن لبنان کے بعض سیاسی گروہوں نے پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے سلسلے میں تاکید کی ۔ ہم بعض انتخاباتی حلقوں میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایک ہی فہرست جاری کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا انتخاباتی نعرہ " ہم باقی ہیں ، ہم حمایت کرتے ہیں اور ہم لبنان کی تعمیر کریں گے" ۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے نمائندوں کا اپنا نصب العین ہے جس پر وہ عمل کریں گے اور پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ لبنانی نمائندے اور لبنانی حکام سب عوام کے خدمت گزار ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے یوکرائن کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے بحران کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے امریکہ دوسرے ممالک میں مداخلت کرکے عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور پھر ان ممالک کو تنہا چھوڑ دیتا ہے۔