اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران نے " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس نے " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۷۲
تاریخ اشاعت: 17:10 - March 08, 2022

ایران نے مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس نے " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے صحرائے شاہرود میں تین مرحلہ سیٹلائٹ قاصد کے ذریعہ " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ  500 کلومیٹر کے مدار میں روانہ کردیا ہے۔ اس سیٹلائٹ کا مشن اطلاعات کی جمع آوری اور پیمائش ہے۔ یہ سیٹلائٹ 480 سکینڈ میں 500 کلومیٹر کے مدار پہنچ گيا۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے 21 مہینے قبل  نور ایک نامی سیٹلائٹ کو فضا میں روانہ کیا تھا جو آج بھی اطلاعات فراہم کررہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں