اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ کی 81 افراد کا سرقلم کرنے پرسعودی حکومت کی مذمت

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے 81 افراد کا سرقلم کرنے پر سعودی عرب کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 81 افراد میں سے 41 افراد کا تعلق شیعہ برادری سے ہے جنھیں صرف 2011 اور 2012 میں مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں قتل کیا گيا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۰۲
تاریخ اشاعت: 14:41 - March 15, 2022

اقوام متحدہ کی 81 افراد کا سرقلم کرنے پرسعودی حکومت کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنرمیشل باشلہ نے 81 افراد کا سرقلم کرنے پر سعودی عرب کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 81 افراد میں سے 41 افراد کا تعلق شیعہ برادری سے ہے جنھیں صرف 2011 اور 2012 میں مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں  قتل کیا گيا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کا کہنا ہے کہ جن افراد کے سرقلم کئے گئے ہیں ان میں بعض کو ایسی عدالتوں میں سزا دی گئی ہے جہاں بین الاقوامی اور انسانی اصولوں کی رعایت نہیں کی جاتی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے کمشنر نے کہا کہ سعودی عرب کا عدالتی نظام ، انصاف کی بنیادوں پر قائم نہیں بلکہ داعش کے دہشت گردانہ اصولوں قائم ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں