اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سلامتی کونسل میں افغانستان میں ایک سال کی تجدید کی قرارداد منظور/ طالبان کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے خصوصی مشن UNAMA کی ایک سال کی تجدید کی قرارداد منظور کرلی گئی جس کا طالبان حکومت نے خیر مقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۲۰
تاریخ اشاعت: 18:23 - March 19, 2022

سلامتی کونسل میں افغانستان میں ایک سال کی تجدید کی قرارداد منظور/ طالبان کا خیر مقدممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے خصوصی مشن UNAMA کی ایک سال کی تجدید کی قرارداد منظور کرلی گئی جس کا طالبان حکومت نے خیر مقدم کیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نارروے نے افغانستان کے لیے خصوصی مشین UNAMA کی ایک سال تجدید کی قراردار پیش کی جسے 14 ووٹوں کی حمایت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔

طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد اقوام متحدہ کے خصوصی مشن UNAMA کو معطل کردیا گیا تھا تاہم بعد میں ایک سال کے لیے بحال کردیا گیا تھا اور اب دوبارہ ایک سال کی تجدید کردی گئی ہے۔

یوں تو اقوام متحدہ نے خصوصی مشن کو کام کرنے کی اجازت دیدی ہے تاہم ابھی تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ UNAMA اب مزید ایک سال تک افغانستان میں اپنے امدادی کام جاری رکھے گا۔

طالبان نے اقوام متحدہ کے مشن میں ایک سال کی تجدید کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی فلاح اور بہبود کے لیے کسی کو بھی کام کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں