مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا مذاکرات میں یورپی یونین کے نمائندے اورکوآرڈینیٹر انریکا مورا آج رات تہران پہنچیں گے، کل وہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور پیر کے دن وہ واشنگٹن روانہ ہوجائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق انریکا مورا کی ایران کے بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو بھی متوقع ہے۔ یورپی یونین کے نمائندے اورکوآرڈینیٹرایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ویانا مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچ گئے ہیں لیکن امریکہ اب بھی مذاکرات میں کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔