16 October 2024

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۸
تاریخ اشاعت: 10:08 - February 28, 2018

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابققومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی عوام کے مفاد میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  قومی مفاد میں اختیار کی گئی پالیسیوں پرعمل درآمد جاری رہے گا۔

کمیٹی نے خارجہ پالیسی کے فریم ورک کی بحالی اورعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بڑھانے اور مفاد پر مبنی تعاون پر بھی اتفاق کیا جب کہ سی پیک کی اہمیت کو بھی دہرایا گیا کہ اس کے ثمرات سے پاکستان میں ترقی ہوگی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ موثر بارڈر مینمجنٹ اور وقار کے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔

کمیٹی نے ایل او سی پر ہندوستان کی جانب سے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

پیغام کا اختتام/ 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں